دنیا بھر میں ہیلوین کرونا کے خوف میں منایا گیا

کرونا کی صورتحال کے باوجود بھی دنیا پھر میں ہیلوین منایا گیا

دنیا بھر کے تمام ممالک میں ہیلوین 31 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔

ہیلوین گرمیوں کے اختتام اور سردیوں کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اسے انسانی اموات سے منسلک کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد مرحومین کو یاد کرنا ہے۔

ہیلوین کے جشن میں فینسی ڈریس پارٹی ، کدو کی لالٹین جلانا ، بون فائر اور ڈرؤنی جگہ کا دورہ بھی کیا جاتا ہے۔

رواں سال میں جاری کرونا کی صورتحال جس نے روز مرہ زندگی کو بہت متاثر کیا ہے۔ اس کے باعث تہواروں کو منانے کے طرز بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ لیکن 2020ء میں جاری صورتحال کے باوجود بھی افراد ہیلوین منانے کے خواہش مند ہیں۔

رواں سال 31 اکتوبر کو پوری دنیا میں دوسرا پورہ چاند نظر آئے گا۔ جسے "بلیو مون” کہا جاتا ہے۔ یہ ہیلوین منانے والوں کے لیے ایک انوکھی بات تصور کی جا رہی ہے۔

تاہم دنیا میں بلیو مون جنگ عظیم دوہم کے بعد 31 اکتوبر کو پہلی بار دیکھا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر