شمالی کوریا میں 11 دن تک ہنسنے پر پابندی

سابق حکمران کم جونگ ال کی دسویں برسی پر 11 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان، ہنسنے، شراب پینے اور خریداری کرنے پر پابندی ہوگی۔

شمالی کوریا کے سابق حکمران کم جونگ ال کی دسویں برسی پر ملک بھر میں 11 دنوں تک ہنسنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے باشندے 11 روز تک کسی قسم کی خوشی کا اظہار نہیں کرسکیں گے تاکہ کم جونگ ال کی دسویں برسی منائی جاسکے۔

11 دن کے سوگ میں ہنسنے اور شراب پینے پر بھی پابندی ہوگی، کم جونگ ال کی وفات کے دن یعنی 17 دسمبر کو شمالی کورین شہریوں پر سودا سلف خریدنے کی بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی بہن کی امریکا کو دھمکی

ایران میں اساتذہ کا ملک گیر احتجاج، 28 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

ایک شمالی کورین شہری نے ریڈیو فری ایشیا کو بتایا کہ سوگ کے ایام میں ہمیں شراب پینے کی ممانعت ہے، ہنسنے اور کسی بھی مشغلے میں مصروف ہونے پر پابندی ہے۔

یہاں تک کہ اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد اس سوگ میں انتقال کرجائے تو آپ کو زور سے رونا منع ہے، جن لوگوں کی سالگرہ سرکاری سطح پر منائے جانے والے سوگ میں آرہی ہے وہ اپنی سالگرہ بھی نہیں منا سکتے۔

کم جونگ ال سنہ 1994 سے 2011 میں اپنی وفات تک شمالی کوریا کے حکمران تھے، وہ موجودہ سپریم لیڈر کم جونگ ان کے والد تھے۔

ان کا دورِ حکمرانی شمالی کوریا کی تاریخ کا سب سے تاریخ دور ہے، 90 کی دہائی کے وسط میں بدترین قحط پڑا تھا جس میں ایک اندازے کے مطابق 35 لاکھ لوگ مرگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر