کراچی کنگز کی مسلسل ہار ، کپتان بابر اعظم کا اعتماد ریت کی دیوار ثابت

ریاضی کے جمع تفریق کو دیکھیں تو کراچی کنگز ابھی تک ٹورنامنٹ میں رہی نہیں تو آؤٹ بھی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم انہیں اپنی خواہشوں کے گھوڑوں کو اور تیز اور تیز دوڑانا پڑے گا۔

ٹیم آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے تمام میچز میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست نے کپتان بابر اعظم کا اعتماد بری طرح سے شیک کیا ہے۔ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹ کے کپتان بھی ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز کی ہار کا سلسلہ جاری ، پشاور زلمی نے دھول چٹا دی

کمر کی انجری ، بوم بوم آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہو گئے

آسٹریلیا کی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ مارچ اپریل میں دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا رالپنڈی ، کراچی اور لاہور ٹیسٹ میچز کھیلی گی۔

کراچی کنگز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پی ایس ایل سیزن سیون کے بقایا میچز بڑے مارجن سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر نہ صرف 8 پوائنٹس جمع کرنے ہیں بلکہ اپنے شیک ہوئے اعتماد کو بھی بحال کرنا ہے۔

کراچی کنگز کو اپنے اگلے چاروں میچز اچھے مارجن سے جیتنے ہیں تاکہ اس کا رن ریٹ بھی بہتر ہو جو ابھی منفی 1.42 ہے۔

چھ کے چھ میچز ہارنے کے بعد سابق چیمپیئن کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن سے باہر ہونے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔ تاہم ابھی بھی ان کے پاس ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا تھوڑا سا مارجن موجود ہے۔

کراچی کنگز کو اپنے باقی ماندہ چار میچز میں ایسے نتائج دینا ہوں گے جو جیت کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کے اعتماد کو بھی بحال کرسکیں، تاہم یہ مہم جان جوکھوں میں ڈالنے کے برابر ہے۔

کراچی اس وقت چھ میچز میں شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطان نے 7 میچز میں سے 6 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے ، اس طرح سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل فور میں اپنی جگہ پکی کرچکے ہیں۔

لاہور قلندرز چھ میچز میں فتح کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے سات سات میچز کھیل کر چھ چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز آج اپنا اگلا میچ شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گیں، بدھ کو ملتان سلطانز اور جمعہ کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ ہو گا، جبکہ کراچی کنگز آخری میچ اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلیں گے۔

ریاضی کے جمع تفریق کو دیکھیں تو کراچی کنگز ابھی تک ٹورنامنٹ میں رہی نہیں تو آؤٹ بھی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم انہیں اپنی خواہشوں کے گھوڑوں کو اور تیز اور تیز دوڑانا پڑے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہنوز دہلی دور است۔

متعلقہ تحاریر