علی زیدی، فواد چوہدری سمیت استعفی دینے والے کئی ارکان تاحال پی ٹی آئی کے رکن ہیں ؟

سابق وزیراعظم عمران خان سے راہیں جدا کرکے تحریک انصاف سے استعفے دینے کا اعلان کرنے والے سابق وفاقی وزراء، اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ٹوئٹر کے بایو میں تاحال پی ٹی آئی کے عہدے  اور عمران خان کے بیانے درج ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کو الوداع  کہہ کر راستے جدا کرنے کے باوجود تاحال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بایو سے پی ٹی آئی کی چھاپ نہیں اتار سکے ہیں ۔

تحریک انصاف سے راہیں جدا  کرنے والے سابق وفاقی وزراء، اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے  ٹوئٹر  کے بایو میں تاحال پی ٹی آئی کے عہدے درج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

وہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کرتے، عدالت کے اسد عمر نظربندی کیس میں ریمارکس

سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ ماہ 24 مئی کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ٹوئٹر ہینڈل  پر وہ وہ تاحال پی ٹی آئی کے رکن ہیں ۔

اسد عمر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ تاحال تحریک انصاف کے رکن ہیں،۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر بایو میں اپنا تعارف  بطور سابق صدر  پی ٹی آئی سندھ کروایا ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ  شپنگ علی زیدی کے ٹوئٹر بایو میں” امپورٹڈ حکومت نا منظور ” واضح طور پر لکھا دیکھا جا سکتا ہے جس سے لگتا ہے وہ تاحال پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے 27 مئی کو پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیکر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا  تاہم دو روز قبل وہ جہانگیر ترین کے ہمراہ استحکام پارٹی کے اجلاس میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو بڑا جھٹکا ، فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کچھ عرصے تک کے لیے  سیاست سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا ۔

تحریک انصاف چھوڑنے کے باوجود فواد چوہدری نے تاحال ٹوئٹر بایو تبدیل نہیں کیا۔ انکے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے بایو میں فواد چوہدری تاحال پاکستان تحریک انصاف کے رکن دکھائی دیتے ہیں۔

تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرلیں تاہم وہ اب تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کی چھاپ نہ مٹاسکے۔

عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر اپنا تعارف بطورسابق گورنرسندھ کروایا ہے تاہم ان کی آئی ڈی میں ہی پی ٹی آئی شامل ہے جوکہ تبدیل کرنا ناممکن ہوگا جبکہ وہ پارٹی کی ویب سائٹ بھی واضح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف بھی ایم کیو ایم طرز پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار؛ متعدد رہنماؤں نے الوداع کہہ دیا

یاد رہے کہ 9  اور 10مئی کے واقعات کے بعد بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کے طرز سیاست سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی  عہدوں سے استعفا دے دیا تھا ۔

عمران اسماعیل، اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی کےعلاوہ کئی  سابق وفاقی وزراء جس میں عامر کیانی، ڈاکٹر شیریں مزاری بھی شامل ہیں جبکہ کئی اراکین قومی اسمبلی بھی ان کے ساتھ چھوڑ گئے۔

متعلقہ تحاریر