جعلی اکاؤنٹس کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم سنائی جائے گی

لاہور کی خصوصی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، ملزمان کو چالان دے دیئے گئے، 18 فروری کو فرد جرم عائد ہوگی۔

لاہور کی خصوصی عدالت جعلی اکاؤنٹس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرے گی، عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

دوران سماعت قومی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے اس لیے آئندہ سماعت کی تاریخ دو ہفتے بعد رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

لارڈ نذیر احمد کو جنسی جرائم کی پاداش میں قید کی سزا سنا دی گئی

تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنی ہے تو جیلوں کو تالے لگا دیں، وزیراعظم عمران خان

اسپیشل جج سینٹرل نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست جمع کروائیں۔

کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے تمام ملزمان کو چالان دے دیئے گئے ہیں، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان فرد جرم کی کارروائی کے لیے حاضر ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر