خاتون رکنِ سندھ اسمبلی کی سکول کی حالتِ زار کی ویڈیو وائرل

خدا کا واسطہ پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے سندھ کو برباد کردیا ہے، نصرت سحر عباسی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے گلگت بلتستان کے عوام سے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

نصرت سحر عباسی نوابشاہ کے حلقے جام صاحب پہنچیں جہاں اسکول کی حالت زار پر ویڈیو بھی بنائی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ کیا پیپلزپارٹی کو اس لیے ووٹ دیا تھا کہ یہ بدترین نظام تعلیم دیں؟ یہاں کے لوگ پیپلزپارٹی کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ انہیں ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے سندھ کو برباد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو اب گلگت بلتستان کے لوگوں کو بےوقوف بنارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر