اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کی حکومت سے اپیل
عثمان خان اپنی مدد آپ کے تحت 15 سال میں 30 لاکھ ڈالرز خرچ کر چکے ہیں
گھڑ سواری کے مقابلوں میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ "عثمان خان” نے حکومت پاکستان سے امداد کی اپیل کردی۔
ایک ویڈیو پیغام میں عثمان خان نے کہا کہ 15 سال میں وہ اس منصوبے پر تیس لاکھ ڈالرز خرچ کر چکے ہیں، جس کے لیے کبھی کسی سے مدد نہیں مانگی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے گھوڑوں کے نام آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ جیسے رکھے۔ جس گھوڑے کے ساتھ انہوں نے اولمپکس میں کوالیفائی کیا اُس کا نام "آزاد کشمیر” تھا۔ بدقسمتی سے وہ گھوڑا روں سال ستمبر میں مر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ میں گذشتہ 15 سال میں فنڈنگ کے لیے کبھی حکومت پاکستان کے پاس نہیں آیا۔ اپنا کوٹہ برقرار رکھنے کے لیے ہمیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ساتھ دیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کا نام روشن کروں گا۔