سعودی عرب سے نیا معاہدہ، پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ملیں گے
برادر عرب ملک معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالرز جمع کروائے گا، زرمبادل کے ذخائر پر فرق پڑے گا۔
اسٹیٹ بینک نے برادر ملک سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ڈپازٹ معاہدہ طے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب ڈپازٹ معاہدے کے تحت تین ارب ڈالرز کی رقم اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے پر سعودی فنڈز کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان مرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستان کی طرف سے دستخط کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کھانے پینے کی اشیاء پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے لگی
اکتوبر میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے سے 2.5 بلین ڈالرز تک پہنچ گئیں
اسٹیٹ بینک میں سعودی فنڈز منتقل ہونے کے بعد یہ رقم قومی زر مبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہو گی۔
اس وقت کے جب پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، برادر ملک کی طرف سے دی گئی رقم پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
نا صرف پاکستان کو مالی طور پر سہارا ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔