مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر فواد چوہدری، زرتاج گل، شوکت ترین، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، خواجہ آصف، اور انوار الحق کاکڑ،عبدالغفور حیدری، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اسد عمر اور عمر ایوب سمیت 271 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے
الیکشن کمیشن پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں نہ ہی شرکت اوراعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے 21، قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جب کہ سندھ اسمبلی کے 48، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اسمبلی تحلیل: وفاقی حکومت 12 اپریل تک الیکشن کروانے کی پابند
الیکشن کمیشن نےایوان بالا کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی ہے ان میں شوکت ترین، عبدالغفور حیدری، احمد خان، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، اور انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔
سینیٹ کے رکن احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چوہدری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اسد عمر اور عمر ایوب بھی رکنیت معطل بھی الیکشن کمیشن نے معطل کی ہے۔
قومی اسمبلی کے معطل کیے گئے اراکین میں اسد قیصر، نورعالم خان، شہریارآفریدی، نورالحق قادری، غلام سرور خان، خواجہ آصف، محسن رانجھا، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، شفقت محمود، کنول شوزب اور عندلیب عباس شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں معطل ارکان اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے۔
رکنیت معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ارکان کی فہرست بھجوا دی ہے۔