وزیراعظم نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی
نئی حکومت کی جانب سے پنشنرز کے لیے ریلیف، وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔
سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ نے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری
وزیراعظم آفس کی طرف سے وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیرمقدم
نوٹیفکیشن کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی پہلی تقریر میں پینشن میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر اب باقاعدہ عملدارآمد کر دیا گیا ہے۔









